امیر خسرو

  • |

    ٹیسٹ نمبر 1.(اردو کی ابتداء، مختلف محققین کے نظریات، ابتدائی نقوش)

    ٹیسٹ نمبر 1.(اردو کی ابتداء، مختلف محققین کے نظریات، ابتدائی نقوش)
    کل نمبر: 43 ٹائم:50 منٹ
    1۔اردو زبان کی ابتداء کی نشوونما میں سب سے زیادہ حصہ کس قوم کا تھا؟
    ا۔مسلمان
    ب۔ہندو
    ج۔عیسائی
    د۔یہودی
    2.بعض محققین “اردو ” کو فارسی زبان کا لفظ بتلاتے ہیں زیادہ تر کے نزدیک کس کا لفظ ہے؟
    ا۔ ترکی
    ب۔اردو
    ج۔ فارسی
    د۔عربی
    3.”اردو ” کا مطلب کیا ہے؟
    ا۔لشکر
    ب۔دو قو موں کی زبان
    ج۔چھاؤنی
    د۔سپہ سالار
    4. آغاز میں اردو کو ” ہندی” يا ہندوستانی” کس نسبت سے کہا گیا؟
    ا۔ ہندوستان
    ب۔ایران
    ج۔پاکستان
    د۔مصر
    5.ا۔کس شخصیت نے 1781میں ترجمہ قرآن مجید کے بارے میں لکھا تھا کہ یہ ترجمہ (ہندی) میں تھا؟
    ا۔شاہ عبد القادر
    ب۔مولوی نذیر احمد
    ج۔شاہ ولی اللہ
    د۔ حالی
    6. ملا وجہی نے اپنی نثری کتاب “سب رس” 1635 میں لکھی تو اردو کو کس نام سے منسوب کیا؟
    ا۔ہندی
    ب۔ہندوستانی
    ج۔ اردو
    د۔ریختہ
    7.کس مغل بادشاہ نے ہندی کا رسم الخط ” نسخ” سے تبدیل کر کے خط نستعلیق میں تبدیل کروایا؟
    ا۔شاہ جہاں
    ب۔بابر
    ج۔ اورنگزیب
    د۔ہمایوں
    8.انگریزوں نے فورٹ ولیم کالج میں پہلی بار چھاپہ خانے لگایا تو اس میں کونسا رسم الخط اپنایا؟
    ا۔نستعلیق
    ب۔نسخ
    ج۔ہندی
    د۔ہندکو
    9. ریختہ کا سب سے پہلے دیوان کس نے مرتب کیا؟
    ا۔امیرخسرو
    ب۔ ولی دکنی
    ج۔قلی قطب شاہ
    د .ناسخ
    10.امیر خسرو کے زمانہ میں “ریختہ” شاعری کے لیے استعمال ہوتا تھا۔خسرو نے اپنی شاعری کو کیا قرار دیا؟
    ا۔ہندوی
    ب۔ہندوستانی
    ج۔اردو
    د۔گجراتی
    11.لفظ ریختہ کو کس نے متروک قرار دیا؟
    ا۔ناسخ
    ب۔غالب
    ج۔مومن
    د۔مصحفی
    12.اردو کے لیے سب سے پہلے کس نے اُردو معلی کا نام تجویز کیا؟
    ا۔شاہجہاں
    ب۔اورنگ زیب
    ج۔ہمایوں
    د۔بابر
    13.فارغ بُخاری نے اردو کی پیدائش کے کس زبان سے منسوب کیا ہے؟
    ا۔ہندکو
    ب۔پنجابی
    ج۔سرائیکی
    د۔قدیم پشتو
    14.سب سے پہلے ہندی زبان کس مبلغ اسلام صوفی نے استعمال کی؟
    ا۔ خواجہ معین الدین چشتی
    ب۔ بندہ نواز گیسو دراز
    ج۔ میراں حسین
    د۔ شاہ حسین
    15.سر سید احمد خان اردو کی پیدائش کو کس کے عہد سے منسوب کرتے ہیں؟
    ا۔عہد اورنگزیب
    ب۔عہد شاہ جہاں
    ج۔ عہد بابر
    د۔عہد جہانگیر
    16۔میر امن باغ و بہار میں”اردو” کی پیدائش کو کس کے عہد سے منسوب کرتے ہیں؟
    ا۔ شاہجہان
    ب۔ اکبر بادشاہ
    ج۔ہمایوں
    د۔ جہانگیر
    17.وہ کونسا زمانہ تھا جس میں جس میں صوفیائے کرام کی مدد سے اُردو کا ابتدائی خاکہ تیار کیا اور جس میں پورے ہندوستان میں رائج ہو گی؟
    ا۔پندرہویں صدی
    ب۔سترھویں صدی
    ج۔اٹھارہویں صدی
    د۔انیسویں صدی
    18.اردو ادب کے لیے خواجہ فرید الدین مسعود شکر گنج کی کیا خدمات ہیں؟
    ا۔سرزمین پنجاب سے شعر کا آغاز کیا۔
    ب۔سر زمین سرحد سے شعر کا آ غاز کیا۔
    ج۔سرزمین سندھ سے شعر کا آ غا ز کیا
    د۔سر زمین بلوچستان سے شعر کا آ غا ز کیا۔
    19.اردوکے ارتقاء میں ہندی، فارسی،راگوں کو ملا کر ہندوستانی موسیقی اختراع کی گئی۔ اس اختراع کو کس نام سے پُکارا گیا؟
    ا۔ریختہ
    ب۔ ہندی
    ج۔ہندکو
    د۔ہندوستانی
    20. شہنشاہ اکبر کے عہد میں”ریختہ” زبان کے لیئے استعمال ہوا؟ بعدازاں یہ کن معنوں میں استعمال ہوا؟
    ا۔شاعری
    ب۔ناول
    ج۔خط
    د۔افسانہ
    21. خواجہ معین الدین چشتی نے اجمیر کو اپنی تبلیغ کا مرکز بنایا۔اجمیر سے قبل انہوں نے کس شہر میں مقامی بولی میں مہارت حاصل کی؟
    ا۔ گجرات
    ب۔لاہور
    ج۔ملتان
    د۔فیصل آباد
    22. خواجہ فرید الدین گنج شکر نے اپنی رشد و ہدایت کا مرکز کس شہر کو بنایا؟
    ا۔ بہاولپور
    ب۔ پاکپتن
    ج۔ساہیوال
    د۔اوکاڑہ
    23. صوفیاء کرام کا رجحان کس طرف زیادہ تھا؟
    ا۔ طب
    ب۔ نجوم
    ج۔ موسیقی
    د۔علم الجراحت
    24.پندرہویں سے لے کر سترہویں صدی تک صوفیاء کرام نے کس صنف شاعری کو فروغ دیا؟
    ا۔ غزل
    ب۔ گیت
    ج۔دوہا
    د۔نظم
    25.ہندوستان کی مقامی بولیوں کو عربی رسم الخط میں ڈھالنے کا سہرا کس کے سپرد ہے؟
    ا۔ اولیاء کرام
    ب۔شعراء کرام
    ج۔صوفیا کرام
    د۔اساتذہ کرام
    26. صوفیاء کرام کی شاعری کی ایک بڑی خصوصیت کیا ہے؟
    الف۔ گائی جا سکتی ہے(sing)
    ب۔سنی جا سکتی ہے
    ج۔ لکھی جا سکتی ہے۔

    27.دکن میں اردو کی پیدائش کا نظریہ کس نے دیا؟
    ا۔نصیر الدین ہاشمی
    ب حافظ محمود شیرانی
    ج۔ شوکت سبزواری
    د۔محمدحسین آزاد
    28۔حافظ محمود شیرانی نے اردو کا سب سے پہلا شاعر کسے قرار دیا؟
    ا۔مسعود سعد سلیمان لاہوری
    ب۔امیر خسرو
    ج۔ولی دکنی
    29.پنجاب میں اردو کس محقق کی تحقیق ہے؟
    ا۔حافظ محمود شیرانی
    ب۔ نصیرالدین ہاشمی
    ج۔ شوکت سبز واری
    د۔آئی آئی قاضی
    30۔ سید سلیمان ندوی نے سندھ میں اردو کا نظریہ کس کتاب میں پیش کیا؟
    ا۔ پنجاب میں اُردو
    ب۔دکن میں اردو
    ج۔ نقوش سلیمانی
    د۔اردو زبان کا ارتقاء
    31.ہندوستان کے سمندروں میں مسلمانوں کا پہلا بحری بیڑہ 636 میں کس خلیفہ نے بھجوایا تھا؟
    ا۔حضرت عمر فاروق
    ب۔حضرت علی
    ج۔حضرت ابو بکر
    د۔حضرت عثمان
    32 ۔امیر خسرو نے غیاث الدین اور خسرو خان کی جنگ کے حالات غیاث الدین کو کس زبان میں لکھ کر دیئے جو ابتدا ہی سے اُردو کی خون میں شامل ہیں؟
    ا۔پنجاب کی زبان
    ب۔سندھ کی زبان
    ج۔سر حد کی زبان
    د۔بلوچستان کی زبان
    33۔یہ خیال کس کا ہے کہ ہندوستان پر تیمور کے حملے کے وقت اردو زبان کی بنیاد پڑی؟
    ا۔ڈاکٹر گل کرسٹ
    ب۔ حیدر بخش حیدری
    ج۔شیر علی افسوس
    د۔آزاد
    34۔ اکثر محققین کے نزدیک اردو لفظ Horde سے نکلا ہے Horde کس زبان کا لفظ ہے؟
    ا۔انگریزی
    ب۔لاطینی
    ج۔پرتگالی
    د۔ مرہٹہ
    35. ہندوستان میں سب سے پہلی مطبوعہ کتاب کونسی ہے
    ا۔باغ و بہار
    ب۔فسانہ عجائب
    ج۔ کربل کتھا
    د۔آب حیات

    36. محمد حسین آزاد نے آب حیات میں اردو زبان کا ماخذ کونسی زبان کو قرار دیا؟
    ا۔برج بھاشا
    ب۔ہندی
    ج۔مرہٹی
    د۔پنجابی
    37.who is governor state bank?
    A.Doctor Raza baqir.
    B.sheikh Rasheed
    C.shehr Yar Khan Afridi
    D.Azam Khan sawati
    38.Name of Railway minister?
    A .sheikh Rasheed
    B.Farogh Naseem
    C.perwaiz khatak
    D.Noor -ul haq – Qari
    39.science n technology minister name?
    A.Faroogh Naseem
    B.Fawad chouhdari
    C.Noor- ul-Qari
    D.zubaida halal
    40.Governor Sindh name?
    A Imran Ismail
    B.shah Farman
    C.Abdul Qadoos
    D.Raza jalal
    41۔تاج پر مونج کا بخیہ۔ضرب المثل سے کیا مراد ہے؟
    ا۔رشتہِ جوڑنا
    ب۔بے جوڑ بات
    ج۔بسرام کرنا
    د۔مدد کرنا
    42.بنت البحر سے کیا مراد ہے؟
    ا۔جل پری
    ب۔کشتی
    ج۔انگور کی بیٹی
    د۔ہیرا من
    43 اڑان کھائی بتانا محاورے کا مفہوم کیا ہے؟
    ا۔کھیتی باڑی کرنا
    ب۔دھوکہ دینا
    ج۔ نفرت کرنا
    د۔ ضد کرنا

  • | |

    معلومات اردو ادب

    س۔1۔
    عینی آپی کس مصنفہ کو کہا جاتا ہے ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ قرات العین حیدر۔
    س2۔
    میرٹھ کس چیز کی وجہ سے مشہور ہے ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ شراب ۔
    س3۔
    ترقی پسند تحریک کا بانی ۔؟
    ج۔۔۔۔۔۔ سجاد ظہیر ۔
    س4۔
    عورتوں کا سرسید ۔؟

    ج۔۔۔۔۔۔ علامہ راشد الخیری ۔
    س5۔
    دیوگیر کو کس شخصیت نے جنت قرار دیا تھا۔؟

    ج۔۔۔۔۔ حضرت امیر خسرو ۔
    س6۔
    تاریخی جملہ “ہنوز دلی دور است” کس نے کہا تھا ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ محمد شاہ رنگیلا ۔
    س7۔
    فنی لحاظ سے حالی اور اقبال کو ہدایت فراہم کرنے والی شخصیت ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ نظیر اکبر آبادی ۔
    س8۔
    “صحیفتہ لااوصاف ” کیا ہے ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ حضرت امیر خسرو کی مثنوی جو اس نے دیوگیر کیلیے لکھی تھی ۔
    س9۔
    “نوسرہار” کس کی تصنیف ہے اور اس میں کیا بیان کیا گیا ہے ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ اشرف بیابانی کی مثنوی ہے تاریخی اہمییت کی حامل ہے اس میں واقعہ کربلا کا زکر ہے ۔
    س10۔
    ایہام کے متعلق شعر ۔؟

    ج۔۔۔۔۔۔
    ؎شب جو مسجد میں جا پھنسے مومن ۔
    رات کاٹی خدا خدا کرکے۔
    س11۔
    “سبدچین “کس کی تصنیف ہے۔؟

    ج۔۔۔۔۔ مرزا غالب
    س۔12۔
    “خوش نغز ” کس کی تصنیف ہے۔؟
    ج۔۔۔۔۔ میراں جی
    س13۔
    مقفیٰ نثر کسے کہتےہیں؟۔

    ج۔۔۔۔۔ ایسی نثری عبارت جس کے فقروں میں وزن نہ ہو لیکن قافیہ کا استعمال کیا گیا ہو ۔
    س14۔
    مسجع نثر کسے کہتے ہیں؟ ۔

    ج۔۔۔۔۔ ایسی عبارت جس کے ایک فقرے کے الفاظ دوسرے فقرے کے الفاظ میں ہم وزن اورہم قافیہ ہوں ۔
    س15۔
    صنعت حسن تعلیل نیز شعری مثال؟۔

    ج۔۔۔۔۔ حسن تعلیل ایسی شعری صنف ہے جس میں شاعر کسی واقعے کی اصل منطقی جغرافیائی یا سائنسی وجہ نظر انداز کر کے ایک تخیلاتی جزباتی اور عین شاعرانہ وجہ بیان کرے
    ؎پیاسی جو تھی سپاہِ خدا تین رات کی
    ساحل سے سر ٹپکتی تھیں موجیں فرات کی۔
    س۔16۔
    راجائیت کسے کہتے ہیں ؟

    ج۔۔۔۔۔ ادبی اصطلاح کے طور پر آرزو مندی زندگی سے محبت اور پر امید لہجہ اختیار کرنا ۔
    س۔17۔
    ریختی کسے کہتے ہیں؟۔

    ج۔۔۔۔۔ ایسی نظم جو عورتوں کے بارے میں عورتوں کی طرف سے لکھی جاے ۔
    س18۔
    شعری زبان میں شہر آشوب کسے کہتے ہیں ؟۔

    ج۔۔۔۔۔ وہ نظم جس میں کسی ملک شہر یا معاشرے کے اقتصادی سیاسی یا معاشرتی دیولیہ پن مجلسی زندگی کے پہلوؤں کا نقشہ طنزیہ انداز میں پیش کیا جاے ۔
    س۔19۔
    واسوخت کسے کہتے ہیں ؟

    ج۔۔۔۔۔ ایسی نظم جس میں شاعر اپنے محبوب کی بےوفائی تفافل اور رقیب کے ساتھ اس کے تعلق کی شکایت کرتا ہے اور ساتھ ہی کسی اور محبوب کے ساتھ واسطہ ظاہر کر کے اسے دھمکاتا ہے ۔
    س20۔
    رمزوایمائیت کسے کہتے ہیں؟۔

    ج۔۔۔۔۔ رمزوایمائیت سے مراد کسی پوشیدہ بات کو اشاروں میں بیان کرنا ۔
    س21۔
    تغزل شعری مثال دیں؟۔

    ج۔۔۔۔۔
    ؎چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے ۔
    ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے ۔
    س22۔
    سہل ممتنع سے کیا مراد ہے نیز شعری مثال دیں؟ ۔

    ج۔۔۔۔۔ ایسا شعر جو اس قدر آسان لفظوں میں ادا ہو جاے کہ اس کے آگے مزید سلاست کی گنجائش باقی نہ رہے ۔
    ؎ تم میرے پاس ہوتے ہو گویا ۔
    جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا ۔
    س۔23۔
    امیجری کسے کہتے ہیں ؟

    ج۔۔۔۔۔ کسی امیج کو زبان دینا شاعر یا ادیب الفاظ کے زریعے سے وہ تصویریں پیش کرتا ہے جو تہ درتہ کیفیات کی شکل میں اس کے زہنی تجربوں میں آتی ہیں اور خارجی دنیا میں اس کا وجود نہیں ہوتا۔
    س۔24۔
    “درفش کاویانی ” کس کی تصنیف ہے ؟۔

    ج۔۔۔۔۔ مرزا غالب ۔
    س۔25
    اردو شاعری کا باوا آدم کس شاعر کو کہا جاتا ہے ؟۔

    ج۔۔۔۔۔ ولی دکنی ۔
    س۔26۔
    سرتاج شعراے اردو ۔خداے سخن کس شاعر کو کہا جاتا ہے ؟

    ج۔۔۔۔۔ میر تقی میر ۔
    س27۔
    دنیا کے تیز ترین رائٹر؟

    ج۔۔۔۔۔ اشتیاق احمد ۔
    س28۔
    دنیا کی قدیم ترین کتاب ؟

    ج۔۔۔۔۔ رگووید ۔
    س29
    فکشن کسے کہتے ہیں؟۔

    ج۔۔۔۔۔ انگریزی میں داستان ناول وغیرہ کو فکشن کہتے ہیں۔
    س30
    وحدت الشہود کا فلسفہ کیا ہے اور سب سے پہلے یہ فلسفہ کس نے دیا؟۔

    ج۔۔۔۔۔ وحدت الشہود کا فلسفہ یہ ہے کہ یہ مظاہر وہ خالقِ حقیقی نہیں بلکہ اس کی وحدت کا شہود ہے ۔
    اس کی بنیاد مجددالف ثانی نے رکھی ۔
    س۔31۔
    وحدت الوجود فلسفہ کیا ہے اور اس کی بنیاد کس نے رکھی؟

    ج۔۔۔۔۔۔وحدت الوجود کا مطلب یہ ہے کہ پوری کائنات میں ایک ہی وجود مختلف مظاہر میں جلوہ فرما ہے ۔
    اس کی بنیاد فلاطینس نے رکھی ۔
    س۔32۔
    سسپینس کے بادشاہ کس کو کہا جاتا ہے ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ اشتیاق احمد ۔
    س33۔
    خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا اصل نام کیا ہے ؟

    ج۔۔۔۔۔ سید محمد حسین
    س۔34۔
    میرا جی کا اصل نام اور وجہ شہرت ؟
    ج۔۔۔۔۔ ثنااللہ ڈار وجہ شہرت گیت نگاری ۔
    س۔35۔
    اردو کا سب سے پہلا اخبار نیز کب اور کہاں سے چھپا؟

    ج۔۔۔۔۔ ” جامِ جہاں نما” 1822 کو کلکتہ سے شائع ہوا۔
    س۔36۔
    اردو کا سب سے لمبا لفظ؟
    ج۔۔۔۔۔ نستعلیقیات ۔
    س۔37۔
    تاریخ اردو پر پہلی کتاب ۔؟

    ج۔۔۔۔۔ ” تاریخ ادب اردو” از رام بابو سکسینہ 1927۔
    س۔38
    ادب کیا ہے ؟۔

    ج۔۔۔۔۔ زبان کو نکھار سنوار کے لکھنا بولنا ادب کہلاتا ہے احساسات کا خوبصورت اظہار ادب کہلاتا ہے ۔
    س 39
    اردو کا پہلا مزاح نگار ؟۔

    ج۔۔۔۔۔ جعفر زٹلی ۔
    س۔40
    اردو کی طویل ترین غزل ؟۔

    ج۔۔۔۔۔ ” ایک غزل”
    پیرزادہ عاشق کیرانوی کی جس میں تین ہزار اشعار ہیں ۔
    س۔41۔
    شعر کی تعریف کریں؟۔

    ج۔۔۔۔۔ موزوں اور با اثر کلام شعر ہے ۔
    ” ایسی بات جو دل سے نکلے اور دل میں بیٹھ جاے” مولانا حالی
    س۔42
    چند مستشرقین کے نام لکھیں ؟

    ج۔۔۔۔۔ ۔گارسا دتاسی ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔این میری شمل ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر جان گِل کرائسٹ ۔
    س۔43۔
    شاعری کی آسان صنف کون سی ہے؟۔

    ج۔۔۔۔۔ مثنوی ۔
    س۔44۔
    فورٹ ولیم کالج کا نام فورٹ ولیم کیوں رکھا گیا؟۔

    ج۔۔۔۔۔ فورٹ کلکتہ میں ایک قلعہ تھا اور ولیم برطانیہ کا حکمران تھا اسی مناسبت سے ۔
    س۔45۔
    فورٹ ولیم کالج کا قیام 10 جولائی 1800۔میں ہوا لیکن افتتاح 4 مئی 1800 ہوا کیوں وجہ بیان کریں؟۔

    ج۔۔۔۔۔ انگریز کو ٹیپو سلطان کی ریاست مہسور سے فتح ملی اسی وجہ سے 4 مئی کو افتتاح کیا گیا اس سے پہلے وہ فتح ادھوری سمجھتے تھے اس لیے اس سے پہلے انہوں نے افتتاح نہ کیا۔
    س۔46۔
    نشاة ثانیہ کسے کہتے ہیں؟۔

    ج۔۔۔۔ اس دور کو کہا جاتا ہے کہ جب کوئی قوم عروج سے زوال اور زوال سے عروج کی طرف جاے ۔
    س۔47۔
    دنیا کی سب سے پہلی زبان؟۔

    ج۔۔۔۔۔عربی۔
    س۔48۔
    پہلی صدی عیسوی کا آغاز کب ہوا؟۔

    حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش سے ۔
    س49
    مولانا حسرت موہانی کی زوجہ کا کیا نام تھا اور انہوں نے کس مشہور سیاسی شخصیت کے رخسار پر تھپڑ رسید کیا تھا۔؟۔

    ج۔۔۔۔۔۔۔نشاط النسا بیگم ۔۔پنڈت نہرو کو تھپڑ رسید کیا تھا ۔۔
    س۔50۔
    چار مصروں والی نظم کو کیا کہا جاتا ہے۔؟

    ج۔۔۔۔۔۔رباعی۔

    طالبِ دعا۔