سید سلیمان ندوی اور علامہ شبیر عثمانی کا مزار کہاں ہے؟
سوال: سید سلیمان ندوی اور علامہ شبیر عثمانی کا مزار کہاں ہے؟ جواب: اسلامیہ کالج کراچی میں.
سوال: سید سلیمان ندوی اور علامہ شبیر عثمانی کا مزار کہاں ہے؟ جواب: اسلامیہ کالج کراچی میں.
سوال: اردو کے اس مشہور شاعر کا نام بتائیے جو موسیقار بھی تھے؟ جواب: امیر خسرو
سوال: اردو کے عناصر خمسہ کونسے ہیں؟ جواب: سر سید احمد خان (1817ء – 1898ء) محمد حسین آزاد (1830ء – 1910ء) ڈپٹی نذیر احمد (1836ء – 1912ء) الطاف حسین حالی (1837ء – 1914ء) شبلی نعمانی (1857ء – 1914ء)
سوال: کس شاعر نے خود اپنی تاریخ وفات نکالی تھی اور وہ بالکل درست ثابت ہوئی؟ جواب: مومن خان مومن نے وہ چھت سے گر فوت ہوگیا تھا.
سوال: اردو کے مشہور مزاح نگار پطرس بخاری نیویارک امریکہ میں دفن ہیں آپ بتائیے کہ مولانا محمد علی جوہر کہاں دفن ہیں؟ جواب: بیت المقدس میں.
سوال: ابن انشاء کا انتقال لندن میں ہوا آپ بتائیے کہ بہادر شاہ ظفر کہاں دفن ہیں؟ جواب: رنگون (برما) میں.
سوال: اردو کے کونسے شاعر اور شاعرہ نے مرنے کے بعد اپنی لاشوں کو جلانے کی وصیت کی تھی؟جواب ن م راشد(مرد) اور عصمت چغتائی (عورت) نے.
سوال: اردو کے کس شاعر کا جدہ سعودی عرب میں دوران مشاعرہ انتقال ہوا؟ جواب: ماہرالقادری کا.
سوال: اردو کے وہ کونسے شاعر تھے جن کی نماز جنازہ عیدالاضحٰی کے دن پڑھی گئی؟ جواب: داغ دہلوی کی.
سوال:سودا کو کتے پالنے شوق تھا آپ بتائیے کہ داغ دہلوی کو کس پرندے کے پالنے کا شوق تھا؟ جواب: تیتر پالنے کا.