Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.

اردو جنرل نالج

۱ مراۃالعروس، ابن وقت، بنات النعش، توبتہ النصوح اور فسانہ مبتلا کس کی تصانیف ہیں
ج ڈپٹی نذیر احمد
۲ کپاس کا پھول، دشت وفا، چوپال ، سناٹا، گھر سے گھر تک کس کی تصانیف ہیں
ج احمد ندیم قاسمی
۳ ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلئے، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے کیس کی تصانیف ہیں
ج ابن انشاء
۴ مسدس حالی، مقدمہ شعر و شاعری، حیات جاوید، حیات سعدی، یادگار غالب کا مصنف کون ہے
ج الطاف حسین حالی
۵ بانگ درا کب شائع ہوئی
ج ۱۹۲۴ اردو کلام
۶ ارمغان حجاز اردو اور فارسی کامجموعہ ہے جو ۱۹۳۸ میں شائع ہوا کس کی تصنیف ہے
ج اقبال
۷ اردوئے معلی خطوط، عود بندی، مہر نیم روز، گل رعنا، قاطع برہان، سبد چین، قادرنامہ کا خالق کون ہے
ج غالب
۸ نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی، دست صبا، سروادی سینا، زندان نامہ، دست تہ سنگ، میزان کا خالق کون ہے
ج فیض احمد فیض
۱۰ موازنہ انیس و دبیر، شعر العجم، علم الکلام، الفاروق، المامون، سیرت النبی، الغزالی 
ج شبلی نعمانی
۱۱ نکات شعراء، ذکر میر، خواب و خیال کس کی تصانیف ہیں
ج میر تقی میر
۱۲ خود کلامی، خوشبو، انکار، ماہ تمام کس کے مجموعے ہیں
ج پروین شاکر
۱۳ شاہنامہ اسلام اور سوز و ساز کا خالق کون ہے 
ج حفیظ جالندھری
۱۴ تذکرہ غبار خاطر اور الہلال کس نے لکھیں
ج ابوالکلام آزاد
۱۵ انار کلی، چچا چھکن اور کمرہ نمبر ۵ کس نے لکھیں
ج امتیاز علی تاج
۱۶ راجہ گدھ اور شہر بے مثال کس کی ہیں
ج بانو قدسیہ
۱۷ بستی، شہر افسوس اور چاند گرہن کس کی ہیں
ج انتظار حسین
۱۸ سوز وطن اور بازار حسن کا خالق کون ہے
ج منشی پریم چند
۱۹ آب کوثر اور موچ کوثر کا خالق کون
ج شیخ محمد اکبر
۲۰ تماشا، گنجے فرشتے، کروٹ، کالی شلوار، ہتک ، یزید، نمرود کی خدائی، خالی ڈبے کس کی تصانیف ہیں
ج سعادت حسن منٹو
۲۱ زندگی اور دین اسلام کس کی تصانیف ہیں 
ج چوہدری افضل حق
۲۲ یادوں کی بارات، نقش نگار، شعلہ و شبنم، روح ادب کا خالق کون ہے؂
ج جوش ملیح آبادی
۲۳ خطبات احمدیہ، تہذیب اخلاق، آثار الصنادیر، تاریخ سرکشی بجنور، تبین الکلام ، رسالہ اسباب بغاوت ہند اور رسالہ احکام طعام اہل کتاب کا خالق کون ہے
ج سر سید احمد خان
۲۴ اردو کی آخری کتاب اور رانی کیتکی کا خالق کون ہے
ج اردو کی آخری کتاب ابن انشاء اور رانی کیتکی کے انشاء اللہ خان
۲۵ آب حیات، نیرنگ خیال، اردو کی پہلی کتاب کا خالق؟
ج محمد حسین آزاد
۲۶ علی پور کا ایلی، لبیک، الکھ نگری، غبارے اور تلاش کا خالق کون ہے
ج ممتاز مفتی
۲۷ آنگن، تلاش گمشدہ، چند روز، کھیل اور بوچھاڑ کس کی تصانیف ہیں
ج خدیجہ مستور
؂۲۸ آرائش محفل، طوطا کہانی ، گل، مغفرت کس کی تصانیف ہیں
ج حیدر بخش
؂۲۹ علامہ اقبال کو سرکا خطاب کب ملا
ج ۱۹۲۲ میں لاہور میں
۳۰ علامہ اقبال کا پہلا مجموعہ کب شائع ہوا
ج بانگ درا ۱۹۲۴
۳۱ ذکر اقبال کس کی تصنیف ہے
ج مولانا عبدال مجید سالک
۳۲ گل رعنا، شعرالہند اور شعر العجم کا تعلق کس صنف سے ہے
ج تنقید نگاری
۳۳ یادوں کی بارات، شہاب نامہ، اور میرا افسانہ کا تعلق اردو اد ب میں کس صنف سے ہے
ج خود نوشت
۳۴ لہو اور قالین، اور فصیل شب کس کے ڈرامے ہیں
ج مرزا ادیب
۳۵ ریختہ میں سب سے پہلا دیوان کس نے مرتب کیا
ج سعد سلمان
۳۶ بیت الغزل سے کیا مراد ہے؂
ج غزل کا پہلا شعر
۳۷ مدہوش، یہودی کی لڑکی اورکالی بلا کس کے ڈرامے ہیں
ج سجاد حیدر یلدرم
۳۸ عبدالحلیم شرر، خواجہ حسن نظامی اور مرزا ہادی کا تعلق کس سے تھا
ج سفرنامے سے
۳۹ باغ وبہار میں اردو کے علاوہ کسی اور زبان کا کوئی لفظ نہیں یہ کس کی تصنیف ہے
ج میر امن دہلوی
۴۰ مرزا غالب نے ابتداء میں کس کی پیروی کی
ج عبدالقادر بیدل
۴۱ بابائے اردو مولوی عبدالحق نے کس کو سرتاج شعرائے اردو کہا؟
ج میرتقی میر
۴۲ شاعری میں سب سے پہلے زبان کے لئے اردو کا لفظ کس نے استعمال کیا
ج مراد شاہ لاہوری
۴۳ جگر نامہ، شعلہ عشق، جوش عشق، دریائے عشق، اعجاز عشق اور معاملات عشق اور خواب، خیال کس کی مثنویاں ہیں
ج میر تقی میر
۴۴ لسان العصر کس کا خطاب ہے
ج اکبر الہ آبادی
۴۵ مصور غم کس کی تصنیف ہے
ج علامہ راشدالخیری
۴۶ مصور حقیقت کس کی تصنیف ہے
ج اقبال
۴۷ جدید غزل کا امام اور آبرو غزل کس کو کہتے ہیں
ج حسرت موہانی کو
۴۸ علامہ اقبال کو حکیم الامت کا خطاب کس نے دیا
ج خواجہ حسن نظامی
۴۹ اقبال کو احسان الہند کا خطاب کس نے دیا
ج مولانا آزاد
۵۰ اقبال کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی
ج مولانا غلام مرشد
۵۱ الف نون کس کا مشہور کھیل ہے
ج کمال احمد رضوی
۵۲ ابلیس کی مجلس شوری کس کی نظم ہے
؂ج علامہ اقبال
۵۳ اک چادر میلی سی کس کا ناول ہے
ج راجندر سنگھ بیدی
۵۴ اصغری اور اکبری کس مشہور ناول کے کردار ہیں
ج مراۃ العروس
۵۵ اردو شاعری میں ہجو کا آغاز کس شاعر نے کیا
ج رفیع سودا
۵۶ زبور عجم علامہ اقبال کی کتاب ہے یہ کس زبان میں ہے
ج فارسی
۵۷ بازار حسن کس کا ناول ہے
ج پریم چند
۵۸ باغ بہار کس کا ترجمہ ہے؂
ج نو طرز مرصع کا 
۵۹ دل دریا سمندر کس کی تصنیف ہے
ج واصف علی واصف
۶۰ ترقی پسند تحریک کے حوالے سے افسانوں کا پہلا مجموعہ کونسا تھا
ج انگارے
۶۱ رباعی فارسی ادب سے آئی ہے اس کا سب سے بڑا شاعر عمر خیام ہے اس میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں
ج چار
۶۲ طنزیہ شاعری کو کیا کہتے ہیں
ج واسوخت
۶۳ شہر آشوب کے حوالے سے شاعری کا بڑا نام کس کا ہے
ج ظفر علی خان
۶۴ اردو کا پہلا افسانہ نگار کون تھا
ج پریم چند
۶۵ اقبال کی مشہور نظم مسجد قرطبہ کس کتاب میں ہے
ج بال جبریل میں
۶۶ علامہ اقبال کی کتاب تشکیل جدید الیہات میں کتنے خطبات ہیں
ج ۶
۶۷ جوش ملیح آبادی کی سوانح حیات کا نام بتائیں
ج یادوں کی بارات
۶۸ شاعر اعظم اور شاعر انقلاب کس کا خطاب ہے
ج جوش ملیح آبادی
۶۹ ریختہ کا لفظ اردو زبان کے لئے کس بادشاہ کے دور میں استعمال ہوا
ج اکبر بادشاہ
۷۰ اردو کا پہلا صوفی شاعر اور تخیل کا سرخیل کس کو کہتے ہیں
ج میر درد
۷۱ لفظ اردو پہلی دفعہ کس کتاب میں استعمال ہوا
ج تزک جہانگیری
۷۲ ٹیڑھی لکیر کس کی تصنیف ہے
ج عصمت چغتائی
۷۳ مشہور نظم ماں جائے کی یاد کس کی تصنیف ہے
ج جوش ملیح آبادی
۷۴ مثنوی کسے کہتے ہیں
ج ایسی نظم جس میں ہر شعر الگ الگ قافیہ میں ہو
۷۵ قطعہ میں اشعار کی تعداد کتنی ہوتی ہے
ج دو سے لے کر پچیس تک
۷۶ جو شعر مطلع ہونہ مقطع کیا کہلاتا ہے
ج بیت
۷۷ مرزا غالب کا اصل نام کیا تھا
ج اسداللہ خان
۷۸ ابوالکلام آزاد کا اصل نام کیا تھا
ج محی الدین احمد
۷۹ انیس کا اصل نام کیا تھا
ج میر ببر علی
۸۰ پریم چند کا اصل نام 
ج دھیت رائے
۸۱ جگر مراد ابادی کا اصل نام؂
ج علی سکندر
۸۲ دبیر کا اصل نام
ج مرزا سلامت علی
۸۳ سودا کا اصل نام
ج مرزا محمد رفیع
۸۴ مصحفی کا اصل نام
ج غلام ہمدانی
۸۵ نظیر اکبرآبادی کا اصل نام
ج شیخ محمد ولی
۸۶ ولی دکنی کا اصل نام
ج شمس الدین محمد ولی
۸۷ عمر خیام کا اصل نام
ج غیاث الدین
۸۸ ذوق کا اصل نام
ج محمد ابراہیم
۸۹ حسرت موہانی کا اصل نام
ج فضل الحسن
۸۰ قتیل شفائی کا اصل نام
ج اورنگزیب
۹۱ محسن نقوی کا اصل نام
ج غلام عباس
۹۲ داغ کا اصل نام
ج نواب مرزا خان
۹۳ پطرس بخاری کا اصل نام
ج سید احمد شاہ
۹۴ جوش ملیح آبادی کا اصل نام
ج شمس حسین
۹۵ بلھے شاہ کا اصل نام
ج سید عبداللہ
۹۶ آرزو کا اصل نام
ج محمد حسین
۹۷ ن م راشد کا اصل نام
ج نذر محمد
۹۸ شوکت تھانوی کا اصل نام
ج محمد عمر
۹۹ اختر کاشمیر ی کا اصل نام
ج محمد طفیل
۱۰۰ باقی صدیقی کا اصل نام
ج سائیں محمد افضل