Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.

ABC of Biology

اینٹی بوڈی(Antibody)

جسم میں پیدا ہونے والی وہ خاص پروٹین جو جرمز کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

*بائیو سفئیر(Biosphere)*

ارتھ کا وہ سارا حصہ جہاں زندگی موجود ہے۔

*کارنی وور(Carnivore)*
وہ جانور جو گوشت کھاتے ہیں۔

*ڈارون(Darwin)*
**وہ بائیولوجسٹ جس کا نام سن کر خاص قسم کے شدید غیر سائنسی سوچ رکھنے والے لوگوں کو غصہ آجاتا ہے۔

*ایکولوجی(Ecology)*
بائیولوجی کی وہ شاخ جس میں یہ سٹڈی کیا جاتا ہے کہ جاندار دوسرے جانداروں اور ماحول سے کیسے انٹریکٹ کرتے ہیں۔

*فرٹیلائزیشن(Fertilization)*
ایگ کے نیوکلئیس کے ساتھ سپرم کے نیوکلئیس کا ملنا۔

*جین(Gene)*

ڈی این اے کا ایک مخصوص حصہ جو ایک مخصوص کام کرتا ہے۔ مثال کے طور پر آنکھوں کی رنگت اور سکن کی رنگت ڈیفائن کرنے والی جینز۔

*ہربی وور(Herbivore)*
سبزی خور جانور۔

*انسولن(Insulin)*

خون میں سے ایکسٹرا گلوکوز کم کرنے والا ہارمون۔

*جوائنٹ(Joint)*

وہ جگہ جہاں جسم کی دو ہڈیاں آپسمیں ملتی ہیں۔ جوائنٹ متحرک بھی ہو سکتا ہے اور غیر متحرک بھی۔ ہاتھوں کی انگلیوں کے جوائنٹس متحرک ہیں جبکہ دماغ کے اوپر موجود ہڈیوں کے جوائنٹس بالکل حرکت نہیں کرتے۔

*کڈنی(Kidney)*

خون کو فلٹر کر کے اس میں سے بیکار چیزوں کو الگ کر کے یورین بنانے والا اورگن۔
*لیوکوسائٹس(Leucocyte)*
جسم کا دفاع کرنے والے وائیٹ بلڈ سیلز۔

*مائٹوکونڈریون(Mitochondrion)*

سیل میں اینرجی پیدا کرنے والا پاور ہاؤس۔

*نیفرونز(Nephrons)*

کڈنی میں خون کو فلٹر کر کے یورین تیار کرنے والے ٹیوبیولز۔

*اومنی وور(Omnivore)*
ایسے جاندار جو گوشت بھی کھا سکتے ہیں اور پودے بھی۔

*پینکریاز(Pancreas)*

جسم کا وہ حصہ جو انسولن پیدا کرتا ہے۔

*کواڈروپلیٹس(Quadruplets)*
جیسے ایک وقت میں پیدا ہونے والے دو بچوں کو ٹونز کہا جاتا ہے ایسے ہی بیک وقت پیدا ہونے والے چار بچوں کو کواڈروپلیٹس کہا جاتا ہے۔

*رائبوسومز(Ribosome)*
سیل میں پروٹین بنانے والی فیکٹریاں۔

*سیکسوئل ریپروڈکشن(Sexual Reproduction)*

ریپروڈکشن کا وہ طریقہ جس میں دو جانداروں کے جینیٹک مٹیریل کے ملنے سے اگلی نسل کے جاندار پیدا ہوتے ہیں۔

*تھیوری(Theory)*
بہت زیادہ ملتے جلتے قدرتی مظاہر کی سائنسی وضاحت کو تھیوری کہا جاتا ہے۔ ایک تھیوری کو بہت زیادہ شواہد سپورٹ کرتے ہیں اور سائنس میں تھیوری سے بڑھ اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر تھیوری اوف ایولوشن نا صرف بائیولوجی، بلکہ سائنس کی کامیاب ترین تھیوریز میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ تھیوری اوف ایولوشن یہ جاننے کا پیمانہ ہے کہ کسی انسان کے پاس بائیولوجی کا کتنا علم موجود ہے۔ اگر لوگ آپ سے یہ کہہ دیں کہ تھیوری اوف ایولوشن “بس ایک تھیوری ہے” یا یہ ایک غلط تھیوری ہے تو فوری سمجھ جائیے گا کہ ان لوگوں نا بائیولوجی آتی ہے اور نا ہی وہ سائنس کی الف ب سے واقف ہیں۔

*یوریٹر(Ureter)*

کڈنی سے یورین کو مثانے میں لانے والی نالی۔

*ویکسین(Vaccine)*

کوئی بھی ایسی چیز جو جسم کے امیون سسٹم کو ایکٹیویٹ کر دے تاکہ مستقبل میں کسی مخصوص بیماری کے جرمز جسم کو نقصان نا پہنچا سکیں۔

* واٹر سائیکل(Water Cycle)*

پانی کا بخارات کی شکل میں ہوا میں جانا اور پھر بارش یا برف کی شکل میں واپس آنا۔

*زائیلم(Xylem)*

پودوں میں واٹر کو ٹرانسپورٹ کرنے اور پودے کو سپورٹ دینے والی ایک ٹشو۔

*ییسٹ(Yeast)*

ایک یونی سیلولر فنگس۔ فنگس فنجائی کی جمع ہے۔ ڈبل روٹی پر لگنے والے پھپھوندی بھی فنجائی کی ایک قسم ہے۔

*زائیگوٹ(Zygote)*

ایگ کے نیوکلئیس کے ساتھ جب سپرم کا نیوکلئیس مل جاتا ہے تو ایگ فرٹیلائزڈ ہو جاتا ہے۔ فرٹیلائزڈ ایگ کو زائیگوٹ کہتے ہیں۔ جن جانداروں میں زائیگوٹ بنتا ہے ان کی زندگی کا باقاعدہ آغاز زائیگوٹ سے ہی ہوتا ہے۔ انسان بھی ان جانداروں میں شامل ہیں۔